مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ میانمار سے تعلق رکھنے والے روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں پر بنگلہ دیش کی سرحد عبور کرنے کے دوران ڈرون حملہ ہوا ہے۔
روہنگیا پناہ گزین میانمار سے بنگلہ دیش کی طرف پناہ لینے جارہے تھے۔ حملہ آور ڈرون کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق روہنگیا پناہ گزینوں کے درمیان خواتین اور بچے بھی تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد روہنگیا مسلمان اپنے عزیزوں کی لاشوں اور زخمی جسموں کو شناخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
رائٹرز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون اور اس کی دو سالہ بیٹی بھی شامل ہے۔