مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اٹلی کے وزیراعظم جارجیا ملونی سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات میں اضافے کے مختلف طریقوں پر گفتگو کرتے ہوئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
صدر پزشکیان اور وزیراعظم ملونی نے عالمی اور مشرق وسطی کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے امن اور صلح کے قیام کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔