مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے ملک کے صدر منتخب ہونے کے بعد کہا ہے کہ وہ ہمیشہ فلسطین کے حامی رہیں گے اور صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم عربوں اور مسلمانوں کے اہداف کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ جلد یا دیر سے اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں گے اور مشکلات سے نکل آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وینزویلا میں صہیونی لابی کے حمایتی انتخابات کے بعد بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ دائیں بازو کے انتہاپسند عالمی صہیونیزم کے حمایت یافتہ ہیں۔
مادورو نے کہا کہ برکس اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ دنیا کو اب واشنگٹن یا دائیں بازو کے انتہاپسندوں کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکی حمایت یافتہ عناصر کو حالیہ انتخابات میں صرف 42 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے انتخابات میں مداخلت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایڈمنڈو گونزالیز نے کامیابی حاصل کی ہے۔