مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب میں ایرانی اعلی سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔
غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے موقع پر پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگر اعلی عہدیداروں نے استقبال کیا۔
صدر پزشکیان سے ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے حلف لیا۔
دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، پارلیمانی سربراہان اور وزرائے خارجہ کے علاوہ عالمی تنظیموں کے اعلی عہدیداروں نے بھی تقریب میں شرکت کی جن میں تاجکستان، ترکمانستان، وسطی افریقہ، پاکستان، شام، سربیا، کیوبا، آذربائیجان، آرمینیا، جارجیا اور گنی بساؤ صدور اور وزرائے اعظم جبکہ روس، الجزائر، بیلاروس، قازقستان، ازبکستان، ملائیشیا، عراق، برکینا فاسو، یوگنڈا، کومور، مالی، سری لنکا، سینیگال اور شمالی کوریا کے پارلیمانی سربراہان بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، لبنان، اردن، میانمار، زمبابوے، کرغزستان، برازیل، مالدیپ اور گیبون کے نائب صدور اور نائب وزرائے اعظم جبکہ تنزانیہ، نائجر، وینزویلا، بحرین، یمن، لیبیا، مصر، سوڈان، بولیویا، کویت، موریطانیہ، میانمار، کانگو، گیمبیا اور اریٹیریا کے وزرائے خارجہ بے تقریب میں شرکت کی۔
بھارت، نکاراگوئے، نائجیر، گھانا، بلغاریہ، آئس لینڈ، تیونس، ہنگری، کولمبیا، ایکواڈور، میکسیکو، چلی، یوراگوئے، مالٹا اور سیرا لیون سمیت دیگر ممالک نے اس تقریب میں شرکت کے لئے اپنے وزراء یا سفیر بھیجے۔
بین الاقوامی تنظیموں OIC، APA، ECO، D8، PUIC، IORA اور شنگھائی تعاون کونسل کے سربراہان بھی اس تقریب میں شریک تھے۔