صدر پزشکیان نے اپنی صدارت کی توثیق کے بعد شہید آیت اللہ آل ہاشم کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے رہبر معظم کی جانب سے اپنی صدارت کی توثیق کے بعد شہید خدمت آیت اللہ آل ہاشم کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔

چودہویں حکومت کے سربراہ نے اس موقع پر شہید آیت اللہ آل ہاشم کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید آیت اللہ آل ہاشم انتہائی ملنسار اور عوام دوست انسان تھے۔ لوگ آسانی کے ساتھ اپنی مشکلات اور پریشیانیوں کے بارے میں ان کے ساتھ گفتگو کرسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عوام دوستی کی وجہ سے تبریز کے لوگوں نے ان کو بڑی مقدار میں ووٹ دیا تھا۔