ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اکتوبر میں ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ازویسٹیا کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اکتوبر میں کازان میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پیشکیان سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کو دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور ہمیں امید ہے کہ نئے صدر سربراہی اجلاس میں آئیں گے۔

کریملن کے عہدیدار نے کہا کہ ہمیں ان سے ملاقات کر کے خوشی ہوگی اور صدر پیوٹن آئندہ ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں۔

یاد رہے کل صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے نومنتخب صدر مسعود پیشکیان کے صدارتی فرمان کی توثیق کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور دیگر ایرانی و غیر ملکی حکام کی موجودگی میں اتوار کی صبح نومنتخب صدر پزیشکیان کی توثیق کی تقریب منعقد ہوئی۔

پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب 30 جولائی کو پارلیمنٹ میں ہوگی۔