مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سیکریٹری محسن رضائی نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر یمنی فوج کے ڈرون حملے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج کا ڈرون حملہ کہانی کا آغاز ہے۔
یاد رہے کہ آج صبح تل ابیب کے حساس علاقے میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک ڈرون حملہ ہوا ہے۔
یمنی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب پر حملے میں جدید ترین ڈرون طیارہ"یافا" استعمال کیا گیا تھا۔