مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے جنوبی لبنان میں عوامی مقامات اور رہائشی کالونیوں پر بمباری کی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے صفاد البتیخ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 4 شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
حملے کے بعد صہیونی فوج نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے خصوصی یونٹ رضوان کے کمانڈر علی جعفر ماطوق بھی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
صہیونی دعوے کے بعد حزب اللہ نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
دوسری طرف لبنانی وزیرداخلہ نے حملے میں 4 شہریوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔