مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ مالی سال 24-2023 میں ایران سےدرآمدات میں18فیصد اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق جولائی2023 تاجون 2024 میں ایران سےدرآمدات ایک ارب4 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال23-2022 میں ایران سےدرآمدات کا حجم 88 کروڑ ڈالر تھا۔
جون2024 میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 39 فیصداضافہ ہوا، گزشتہ مہینے ایران سے درآمدات کا حجم 9 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا۔
ذرائع کے مطابق جون2023 میں ایران سے درآمدات 6 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز رکارڈ کی گئی تھیں۔