مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے یومِ عاشور پر ملکی حالات پُر امن رہے، اور ملک بھر میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس و جلسے جلوس کا انعقاد ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ، پولیس، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے، یومِ عاشور کو پرامن رکھنے پر ہر افسران و اہلکاروں کے مشکور ہیں۔