مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب ایرانی حکومت اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی اصولوں کی بنیاد پر کثیر الجہتی تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی کا محور قرار دے گی۔ نومنتخب صدر پزشکیان نے اس حوالے سے اپنی پالیسی کو واضح کیا ہے کہ ایران علاقائی اور عالمی ممالک کے ساتھ تعلقات کے نئے باب کھولنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی اصولوں کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ عالمی سطح پر درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے کثیر الجہتی تعلقات ضروری ہے۔
باقری نے کہا کہ غیر منصفانہ پابندیاں عائد کرنا طاقت کے بعض ممالک تک محدود کا نتیجہ ہے۔ امریکہ اور اس کے حامی مغربی ممالک کو دوسروں پر پابندی عائد کرنے اور تباہی کی طرف دھکیلنے کے حوالے سے دنیا کو جواب دینا ہوگا۔