مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ سید سعید حسینی نے یوم عاشورا کو مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر اسلامی معاشرے کا حاکم یزید جیسا شخص بن جایے تو اسلام کا اللہ ہی حافظ ہے۔ یزید علی الاعلان گناہ کرتا تھا۔ بے گناہ لوگوں کو قتل کرتا تھا اور شراب پیتا تھا۔ اگر زمام اقتدار یزید کے ہاتھ میں آتا تو اسلام کا نام بھی باقی نہ بچتا۔ امام حسین علیہ السلام نے قیام کرکے اسلام کو بچایا۔
اپنے خطاب میں سعید حسینی نے کہا کہ امام خمینی کو بھی ایسے حالات کا سامنا تھا۔ وقت کا حاکم شراب پیتا تھا اور علی الاعلان گناہ سے نہیں کتراتا تھا۔ ان حالات میں اگر امام خمینی قیام نہ کرتے تو اسلام کا نام و نشان مٹ جاتا۔ رضا خان کے دور میں مجلس عزا کی اجازت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی یزید زندہ ہے۔ جوبائیڈن اور ٹرمپ جیسے لوگ یزید زمان ہیں لہذا ہمارا احتجاج 1400 سال پہلے کے یزید تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زمانے کے شمر غزہ میں خواتین اور بچوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔ آج کا حرملہ غزہ کے معصوم بچوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام نے ہم سے یہی تقاضا کیا ہے کہ ظلم کے خلاف ہر جگہ قیام کریں۔