مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے تہران کی مقامی مسجد میں مجلس عزا میں حاضری دی اور مجلس کے بعد عوام میں گھل مل گئے۔
اس موقع پر ایرانی چیف جسٹس نے عوامی شکایات سنیں اور موقع پر متعلقہ حکام کو ضروری احکام صادر کئے۔