ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور روسی صدر پوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے برکس پارلیمانی سربراہان کے اجلاس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صدر پوٹن نے باقر قالیباف کو برکس کے اجلاس میں خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی تاکید کی۔

اس موقع پر قالیباف نے کہا کہ رہبر معظم کی حکمت عملی کے تحت ایران روس کے مختلف شعبوں میں ہمہ گیر تعلقات چاہتا ہے۔