مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے روسی پارلیمنٹ ڈوما کے سربراہ ویاچسلاو والودین سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ برکس پارلیمانی سربراہان کا اجلاس جمعرات اور جمعہ کو روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہورہا ہے۔
اجلاس کا موضوع عالمی سطح پر سیکورٹی کو فروغ دینے میں پارلیمنٹ کا کردار ہوگا۔
اجلاس کے پہلے دن رکن ممالک کے پارلیمانی سربراہان باہمی تعاون کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔
دوسرے اور آخری دن عمومی اجلاس ہوگا جس میں عالمی بحرانوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے طریقے اور تجارت کو فروغ دینے میں پارلیمنٹ کے کردار پر گفتگو کی جائے گی۔