مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے خود کو ووٹ دینے پر ایک مرتبہ پھر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کابینہ کے اراکین کے انتخاب کے لئے رہنما اصول بیان کئے ہیں۔
کابینہ کے اراکین کے معیار اور خصوصیات کے بارے میں ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اراکین میں درج ذیل خصوصیات کا ہونا ضروری ہے۔
آئین اور اس کی بالادستی پر اعتقاد
نیک نامی
صداقت اور شجاعت
قومی نگاہ رکھتا ہو
قومی، مذہبی اور علاقائی تعصبات سے پاک ہو
عدالت اور انصاف کی توسیع کی ضرورت پر عقیدہ رکھتا ہو
معاشرے کے خاموش طبقے، خواتین اور جوانوں کی صدائیں سنتا ہو
قومی اتحاد کی ضرورت پر یقین رکھتا ہو
بہتر فرد کے انتخاب کی ضرورت پر عقیدہ رکھتا ہو
خاجہ پالیسی میں مقاومت اور انعطاف پذیری پر یقین رکھتا ہو
ماہرین سے کام لینے پر عقیدہ رکھتا ہو
یاد رہے کہ ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعید جلیلی سے تین ملین زیادہ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔