پارلیمنٹ میں تبریز کی کئی مرتبہ نمائندگی کرنے والے پزشکیان وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایرانی پارلیمنٹ میں گذشتہ کئی دوروں میں تبریز،آذرشہر اور اسکو کے حلقے سے عوامی نمائندہ منتخب ہوتے رہے ہیں۔

وہ آٹھویں حکومت کے دوران ایران کے وزیر صحت رہ چکے ہیں علاوہ ازین شہید مدنی کارڈیو ہسپتال تبریز کے سربراہ بھی رہے ہیں۔

نومنتخب صدر نے تبریز میڈیکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہے اور میڈیکل یونیورسٹی آف ایران سے ہارٹ سرجری میں پوسٹ اسپیشلائزیشن کیا ہے۔

انہوں نے اس پہلے دو مرتبہ صدارتی انتخابات میں اپنا نام اندراج کروایا تھا۔

گارڈئین کونسل کی جانب سے ان کا نام حتمی امیدواروں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد انہوں نے سابق صدر مرحوم ہاشمی رفسنجانی کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

گذشتہ صدارتی انتخابات میں ان کو گارڈیئن کونسل نے صلاحیت ثابت نہ ہونے پر حتمی فہرست میں شامل نہیں کیا تھا۔