مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نگران کونسل کے ترجمان طحان نظیف نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا جس کی وجہ سے آج دوسرا مرحلہ منعقد ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا آج جس کو زیادہ ووٹ ملے وہی ملک کا صدر ہوگا۔
نظیف نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے کس نے ووٹ دیا اور کس نے ووٹ نہیں دیا اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ آج عوام ووٹ کے ذریعے ملک کا نیا صدر منتخب کریں گے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹ دیں۔ امید ہے لوگ بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں گے۔
انہوں نے کہا نگران کونسل اطمینان دلاتی ہے کہ ہر ایک کی رائے کا احترام کیا جائے گا اور حق الناس کا خصوصی خیال کیا جائے گا۔