ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سنا ہے کہ عوام پہلے سے زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ نہایت خوش آیند امر ہے۔ ان شاءاللہ عوام ووٹ دیں گے اور بہترین امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

اس موقع پر رہبر معظم نے کہا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پہلے سے زیادہ ہمت سے کام لینا چاہئے تاکہ کام مکمل ہوجائے اور کل تک صدر کا انتخاب عمل میں آئے۔

انہوں نے کہا سنا ہے کہ عوام پہلے سے زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ نہایت خوش آیند امر ہے۔ ان شاءاللہ عوام ووٹ دیں گے اور بہترین امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ خدا قوم کو کامیاب اور ملک کو آباد کرے گا۔