ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ صبح آٹھ بجے باقاعدہ شروع ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق دوسرے مرحلے میں آج صبح آٹھ بجے سے ملک بھر میں ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہونا تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں اپنا ووٹ ابتدائی لمحات میں کاسٹ کیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پورے ملک میں انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔