مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صہیونی حکام معدود فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاملے میں باہمی اختلافات کا شکار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے شدت پسند وزیرداخلہ بن گویر معدود فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی تجویز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیل کی پالیسی کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاباک کے سربراہ نے ان کو اطلاع دئیے بغیر فلسطینی قیدیوں کی رہائی تجویز پیش کی ہے۔ ان کی پالیسی یہ ہے کہ فلسطینیوں پر زیادہ سے زیادہ دباو لگایا جائے۔
بن گویر نے کہا کہ شاباک کے سربراہ اور عدلیہ کے حکام اسرائیلی حکومت کی پالیسی سے بالاتر ہوکر فیصلے کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ صہیونی حکام کے درمیان اختلافات کی خبریں تازہ نہیں بلکہ ماضی میں بھی نتن یاہو کی کابینہ کے وزراء کے درمیان مختلف معاملات پر اختلافات کی خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہی ہیں۔
گذشتہ دنوں کے دوران کابینہ کے کئی وزراء نے اختلافات کی وجہ سے استعفی دیا تھا۔