مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی گارڈئین کونسل کے ترجمان طحان نظیف نے کہا ہے کہ گارڈئین کونسل نے گذشتہ جمعہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی باقاعدہ طور پر توثیق کرنے کے بعد وزارت داخلہ کو اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گارڈئین کونسل کی جانب سے انتخابات اور نتائج کے حوالے سے شکایات درج کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تاہم کسی امیدوار یا ووٹرز کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں دونوں امیدوار انتخابی مہم چلاسکتے ہیں۔ انتخابی مہم کی مہلت پولنگ سے چوبیس گھنٹے پہلے تک ہوگی۔
28 جون کو ہونے والے انتخابات میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دونوں امیدوار پزشکیان اور جلیلی کے درمیان جمعہ 5 جولائی کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔