ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم ایرانیوں صدارتی انتخابات میں شرکت کرکے وطن دوستی کا ثبوت دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم ایرانیوں نے گذشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے ملک کے ساتھ دوستی اور وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔

ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی شرکت سے دوست خوش اور دشمن مایوس ہوگئے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایران اور ایرانی قوم کی سربلندی کے لئے ایک مرتبہ پھر اتحاد کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ اگلے جمعہ کو پوری دنیا میں موجود ایرانی شہری دوبارہ ووٹ دے کر ملک اور قوم کے ساتھ اپنی وفاداری اور دوستی ک اعادہ کریں گے۔