مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی انصار اللہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ میں صیہونی دشمن کی جارحیت کے نتیجے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے متعدد افراد کی شہادت پر انہیں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم اس عظیم رہنما کی استقامت اور صبر و حوصلے کو سراہتے ہوئے ایک بار پھر امریکی حمایت میں صیہونی رجیم کی غزہ پر جارحیت اور نہتے عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ صیہونی رجیم کی وحشت و بربریت کا تسلسل فلسطینی قوم کی مزاحمت اور استقامت کی بدولت غاصب دشمن کی مایوسی اور ناکامی کی انتہا کو ظاہر کرتا ہے۔
یمن کی مزاحمتی تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کے جرائم کا مقصد مزاحمتی رہنماوں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے انتقام لینا ہے لیکن دش۔ن کو جان لینا چاہئے کہ اس بربریت سے قدس کی آزادی کی تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔