مہر نیوز کے مطابق، ایرانی پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعید منتظر المہدی نے کہا: انتخابات کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 220,000 سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے، جن میں سے 190,000 اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات کے عمل کی نگرانی کریں گے۔
مئی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔