صہیونی وزیراعظم نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کا خاتمہ نزدیک پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سکائی نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حماس کے جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے۔ ہم اس وقت سات مختلف محاذوں پر جنگ لڑ رہے ہیں جن میں حماس، حزب اللہ، انصاراللہ، شامی مجاہدین، عراقی مجاہدین، غرب اردن کے مجاہدین اور ایران شامل ہیں۔

صہیونی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی دفاعی طاقت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے داخلی فوجی نظام پر خصوصی دی جائے گی۔ 

نتن یاہو نے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے بعد اپنی فوج کو شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لئے لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شمالی سرحدوں پر موجود حالات کو مزید برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔