مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں۔
المیادین کے مطابق غزہ کے مغرب میں واقع پناہ گزین کیمپ الشاطی میں صہیونی فضائیہ نے بمباری کرکے رہائشی مکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔
دوسری جانب غزہ کے جنوبی شہر رفح میں بھی اسرائیلی فورسز نے رہائشی محلے البرازیل میں فلسطینیوں کے مکانات کو گولہ باری کرکے تباہ کردیا ہے۔
غزہ کے مرکزی علاقوں میں بھی صہیونی فوج کے ہیلی کاپٹر مسلسل گشت کررہے ہیں اور نہتے عوام کو نشانہ بنارہے ہیں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی اپیل کے باوجود اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر حملہ روکنے پر تیار نہیں ہے۔ صہیونی اپوزیشن رہنماوں اور مبصرین کے مطابق وزیراعظم نتن یاہو ذاتی مفادات کے لئے غزہ میں جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں۔