مہر نیوز کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے مشہد میں جشن غدیر کے موکب کے مرکزی رکن نےکہا کہ "میں 15 سال سے اس موکب کی قیادت کر رہا ہوں اور ہم سال کے مختلف دنوں میں اہل بیت کے چاہنے والوں کا استقبال کرتے ہیں۔
مشہد میں مقیم آذربائیجانیوں کے فاطمیہ کے بانی نے مزید کہا کہ مشہد میں مقیم آذربائیجانیوں کے موکب میں مستقل بنیادوں پر 200 رضاکاروں پر مشتمل عملہ ہوتا ہے لیکن عید غدیر کے موقع پر بسیج کے تعاون سے 500 افراد پر مشتمل عملہ موکب میں خدمات انجام دیتا ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عید غدیر عید کے موقع پر مشہد مقدس کے ملت پارک میں 220 دیگیں پکائی جاتی ہیں، مزید کہا کہ غدیر عید کی رات 110 دیگیں مذہبی انجمنوں میں تقسیم کی جاتی ہیں جب کہ شہر کے مضافات میں غدیر کے دن مزید 110 دیگیں ملت پارک میں دسترخوان پھیلا کر اجتماعی طور پر دی جاتی ہیں جس میں لوگ امیر المومنین علیہ السلام کے مہمان ہوتے ہیں۔
ایران منش نے مزید کہا کہ امام علی علیہ السلام کے شیعوں کو عید غدیر کے دن اطعام کی کوشش کرنی چاہئے یہاں تک کہ ایک عدد غذائی پیکٹ کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ عید غدیر افضل ترین دن ہے اور مسلمانوں کو کھانا کھلانے کے لئے اس سے بہتر کوئی دن نہیں۔