مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی افغانستان پر عالمی کانفرنس 30 جون سے یکم جولائی تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد ہوگی۔ تیسری افغان کانفرنس میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی سمیت پاکستانی وفد ملک کی نمائندگی کرے گا – کانفرنس میں افغان طالبان حکومت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
افغانستان کے لئے دنیا بھر کے خصوصی نمئندگان شرکت کرینگے۔کانفرنس میں پرائیوئٹ سیکٹر کی ترقی میں شمولیت، منشیات کےخاتمے اور سلامتی کے معاملات پر مشاورت ہو گی۔ پاکستانی وفد دیگر ممالک کے وفود سے ملافاتیں کرے گا۔