مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی رجیم کی وزارت جنگ نے جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ میں اس کے "اسکائی رائڈر" ڈرون کے گرائے جانے کا اعتراف کیا ہے۔
اس ڈرون کو مار گرانے کی وجہ بتائے بغیر صہیونیوں نے دعویٰ کیا کہ ڈرون کی معلومات کے افشاء ہونے پر انہیں کوئی تشویش نہیں ہے۔
اس بارے میں قابض صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا: آج شام کے علاقے قنیطرہ میں "روخیو شامیم" کا ایک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔