حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں پرواز کے دوران صہیونی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کے جدید ترین ڈرون طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران یہ پانچواں ڈرون طیارہ ہے جس کو حزب اللہ کے جوانوں نے میزائل سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔

تنظیم نے ہرمس۔900 ڈرون طیارے کے فضا میں تباہ ہوکر زمین پر گرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ڈرون طیارے کو زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔