مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے لبنان کے اندر فضائی حملہ کرکے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج نے حملے میں ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے۔
دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے صہیونی فوج پر جوابی حملے کرنے کے لئے عوام اور حکومتی اہلکاروں کا شدید دباو ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں حزب اللہ نے سرحدی علاقوں میں صہیونی فوج کی کئی تنصیبات کو میزائل حملہ کرکے تباہ کردیا ہے۔