یمنی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی بندرگاہ ایلات پر طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل "فلسطین" سے حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے پیر کو رات گئے صہیونی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔

المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات بندرگاہ کے اندر صہیونی فوج کی دفاعی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے ایلات پر حملے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل "فلسطین" کو پہلی مرتبہ استعمال کیا ہے۔

جنرل سریع نے کہا کہ بیلسٹک میزائلوں نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

انہوں نے یمنی فوج کا عزم دہرایا اور کہا کہ غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے صہیونی فوجی تنصیبات پر حملے جاری رکھیں گے۔