مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیوبا کے صدر نے دنیا کے ممالک سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کا مسلسل قتل عام روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پناہ گزینوں کے کیمپ پر صیہونی رجیم کے حملے کو وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔
میگوئل ڈیاز کینیل نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے بہیمانہ قتل عام کے ردعمل میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ رفح پر حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور سینکڑوں فلسطینی پناہ گزینوں کا وحشیانہ قتل ہے۔ اور یہ ان نمایاں شواہد میں سے ایک ہے جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ "اسرائیل" نے ایک جنگی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے نئے وحشیانہ حملوں اور جاری جنگی جرائم میں رفح کے بے سہارا فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنایا ہے جس کے دوران سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری طرف امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی رجیم نے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر مہلک حملے میں امریکی بموں کا استعمال کیا ہے۔