مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہید ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی یاد میں ایران اور دنیا کے مختلف ممالک میں مجلس ترحیم، قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس منعقد کئے جارہے ہیں۔
بھارت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کے سرحدی شہر کرگل میں شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی بلندی درجات کے لئے مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔
عوام کی کثیر تعداد نے مجلس میں شرکت کرکے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور سانحے پر تعزیت پیش کی۔
اس موقع پر عوام نے فارسی زبان میں انقلابی نعرے لگائے اور رہبر معظم اور انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ شہید صدر رئیسی کا قافلہ صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دورے کے دوران فضائی حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہوگئے تھے جن میں شہید صدر رئیسی کے علاوہ شہید وزیرخارجہ عبداللہیان، تبریز کے امام جمعہ شہید آیت اللہ آل ہاشم اور صوبائی گورنر شہید مالک رحمتی بھی شامل ہیں۔