مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر ابراہیم جلیسی کی شہادت پر قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ایران روانہ ہوں گے اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیاں اور گورنر تبریز 19 مئی کو صوبہ شمالی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔