شہدائے خدمت کی تشییع صوبہ آذربائیجان کے عوام کی شاندار شرکت کے ساتھ 9 بجے شہدا اسکوائر پر شروع ہوئی اور تقریباً ساڑھے 4 گھنٹے بعد شہداء کے جسدہائے خاکی مسجد تبریز پہنچائے گئے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، سوگواروں کی جانب سے شہداء کے الوداعی مراسم کی تکمیل کے بعد جسد ہائے خاکی کو تہران منتقل کیا جائے گا، جہاں تمہیدی تیاریوں کے بعد تشییع کے لئے قم لے جایا جائے گا۔

اس وقت شہداء کی میتوں کو تبریز ائیرپورٹ سے تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر منتقل کیا جارہا ہے۔

آیت اللہ آل ہاشم تبریز کے تیسرے شہید امام جمعہ

تبریز کے امام جمعہ سید محمد علی آل ہاشم اس شہر کے تیسرے امام جمعہ تھے جو درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔