مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شورائے نگہبان نے ایک بیان جاری کرکے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق شورائے نگہبان کے بیان کا مکمل متن درج ذیل ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان، آیت اللہ آل ھاشم، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ڈاکٹر مالک رحمتی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی خبر شہادت نے پوری ملت ایران کو داغ دارکر دیا۔
گارڈین کونسل کے سیکرٹری اور اراکین اس افسوسناک واقعے پر امام زمان ع، رہبر معظم انقلاب، ایران کی غیرت مند قوم اور شہداء کے معزز خاندانوں کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں۔
بلاشبہ ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر آیت اللہ رئیسی کی مخلصانہ خدمات اور شنبانہ روز کوششیں جنہیں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے متعدد بار سراہا ہے، ایران کے قدردان عوام کے ذہنوں سے کبھی محو نہیں ہوں گی۔ اور دیگر مسئولین اور حکام کے لئے نمونہ عمل قرار پائیں گی۔
امام رضا علیہ السلام کے اس خادم اور عوام کے مخلص و خدمت گزار اور ان کے شہید ساتھیوں کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں۔
ایران کے معزز عوام کو یقین دلایا جاتا ہے کہ ملک کے موجودہ معاملات آئین کے مطابق آگے بڑھیں گے اور رہبر معظم انقلاب کی دانشمندانہ ہدایت اور رہنمائی کی بدولت کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کریں گے اور اپنے باعزت راستے پر گامزن رہیں گے۔