عبداللہیان نے سربیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران بلقان میں مختلف قبائل کے درمیان امن اور صلح کا حامی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے سربیا کے ہم منصب مارکو ڈیورک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور وزیر خارجہ منتخب ہونے پر ان کو مبارکباد پیش کی۔

گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کی جانب سے دوسرے ممالک کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایران سربیا کی جغرافیائی سرحدوں کے احترام کا پابند ہے۔

اس موقع پر سربیا کے وزیر خارجہ نے عالمی ممالک ساتھ تعلقات میں اضافے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سربیا ایران کے ساتھ روابط کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔