حماس کے اعلی رہنما نے نتن یاہو کی جانب سے فلسطینی مقاومتی تنظیم کو غیر مسلح کرنے کے اعلان کو حواس باختگی کی دلیل قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے اعلی رہنما عزت الرشق نے صہیونی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کا بیان خیالی اور حواس باختگی کی دلیل ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایک انٹرویو میں عزت الرشق نے کہا کہ صہیونی وزیراعظم کو داخلی اور بیرونی دباو کا سامنا ہے جس کی وجہ سے حماس کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ نتن یاہو اندرونی بحران پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کو مصر اور قطر کی پیشکش پر جنگ بندی کی تجویز مسترد کرنے کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ حماس نے جنگ بندی کی پیشکش پر مثبت جواب دیا تھا تاہم صہیونی حکومت نے توقعات کے برعکس رفح پر حملہ کردیا ہے۔