مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فوٹسال ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر معظم نے ملاقات کے دوران ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔
یاد رہے کہ ایرانی فوٹسال ٹیم نے تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر تیرہویں مرتبہ ایشیا فوٹسال کپ اپنے نام کردیا تھا۔