جرمن پولیس نے غزہ میں فلسطینی عوام کے دفاع میں برلن یونیورسٹی کے طلباء کے مظاہروں کو تشدد کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے بتایایا ہے کہ فلسطین کے دفاع میں دنیا کے مختلف ممالک کے طلباء کے مظاہروں اور اجتماعات کے بعد برلن یونیورسٹی کے طلباء نے بھی غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

تاہم جرمن سکیورٹی فورسز کی فلسطین کے حامی مظاہرین کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے انہیں مار پیٹ کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی۔