مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائل گروسی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی معاون علی باقری سے ملاقات کی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ایرانی معاون وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اور عالمی ادارے کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے غیر جانبدارانہ اور تعمیری رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایران کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی قوانین اور اصولوں کے مطابق عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
ملاقات کے دوران عالمی ایجنسی کے سربراہ گروسی نے کہا کہ ان کو دورہ ایران دونوں کے درمیان اچھے روابط کی دلیل ہے۔
یاد رہے کہ رفائیل گروسی ایران کا دورہ کرررہے ہیں اور تہران میں اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں۔