مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ خبررساں ذرائع نے غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کی خبر دی ہے۔
صیہونی جارحیت پسندوں نے رفح میں قتل و غارت اور وہاں کے مکینوں بشمول بچوں اور شہریوں کے گھروں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
رفح کے مغرب میں واقع ایک مکان کو چند لمحے قبل نشانہ بنایا گیا۔
رفح شہر کے مغرب میں ایک مکان پر بمباری کے دوران چار افراد شہید ہوئے جن میں تین خواتین ہیں۔
اس کے علاوہ صیہونی حکومت کے توپ خانے نے المغراقہ اور الزہراء اور وادی غزہ پل کے شمال اور حجر الدیک پر گولہ باری کی۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ رفح پر غاصب رجیم کے حملوں کے نتیجے میں آج صبح سے اب تک 25 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 10 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔