غزہ میں بم دھماکے میں متعدد صہیونی فوجیوں ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں زوردار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

العربی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ دو فوجی ہلاک جبکہ 8 زخمی ہیں۔

اس سے پہلے عبرانی میڈیا نے نقصانات کی تفصیلات بتائے بغیر کہا تھا کہ بم دھماکے میں کئی فوجیوں کا نقصان ہوا ہے۔

بعض ذرائع نے غزہ کے جنوب میں ہونے والے اس حملے تین فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ صہیونی ہسپتالوں میں زخمیوں کے متنقل کرنے کی تصویریں میڈیا میں زیرگردش ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحد پر واقع صہیونی قصبے شتولا پر حملہ کرکے صہیونی فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

بعض ذرائع نے کفر شوبا میں بھی حزب اللہ کے میزائل حملوں کی خبر دی ہے جس میں صہیونی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔