حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے الجلیل میں واقع عرب العرامشہ میں قابض فوج کے ہیڈ کوارٹر کو گائیڈڈ میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عین بعال اور الشہابیہ میں متعدد مجاہدین کی شہادت کے جواب میں، اسلامی مزاحمت کے جیالوں نے آج بدھ کی سہ پہر کو عرب العرامشہ میں قابضین کے فوجی ہیڈکوارٹر پر گائیڈڈ میزائل اور خودکش ڈرون سے حملہ کیا۔

صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کا دفاعی نظام آئرن ڈوم اس میزائل  کو روک نہیں سکا۔

صیہونی حکومت کے اسپتال ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے اس حملے کے نتیجے میں 18 صیہونی زخمی ہوئے ہیں، ان میں سے ایک کی حالت بہت نازک ہے۔