مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطر کے وزیر اعظم محمد بن آل ثانی نے آج غزہ میں جاری صورت حال کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا: غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات نازک مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی: زیادہ سے زیادہ رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم ان رکاوٹوں کے بارے میں مزید وضاحت نہیں کی۔
قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک غزہ میں صیہونی حکومت کی شہریوں کو اجتماعی سزا دینے اور اسی طرح مغربی کنارے میں اس رجیم کے جنگی اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔