مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملہ شروع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غاصب صہیونی فورسز نے غزہ کے مرکزی اور جنوبی علاقے میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کے جنوب میں رفح شہر پر حملہ کیا۔ صہیونی حملے کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے رفح کے مغرب میں واقع قصے السلطان میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے بعد گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
علاوہ ازین غزہ کے مرکزی علاقے دیرالبلح سے بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ صہیونی فورسز نے فضائی طیاروں کی مدد سے الحکر نامی قصبے پر بمباری کی ہے۔