مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ جائز دفاع کے حق کا استعمال ایران کے علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے حوالے سے ذمہ دارانہ انداز کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاعی کارروائیوں کو جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ کسی بھی نئی جارحیت کے مقابلے میں اپنے جائز مفادات کے تحفظ سے دریغ نہیں کرے گا۔