سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ وہ صدر ہوتے تو ایسا موقع ہرگز نہ آتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا ہے جو کہ ہرگز نہیں ہونا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکی صدر ہوتے تو ایسا موقع ہرگز نہ آتا۔

ایران کی طرف سے حملے کے بعد صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیلی فضاوں میں کوئی طیارہ نظر نہیں آئے گا۔

ایرانی ڈرون حملوں کے بعد اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کی فضاوں کو بھی طیاروں سے خالی کردیا ہے۔